عمرہ کرنے کے لیے عقیقہ ہونا شرط نہیں

سوال کا متن:

کیا عمرہ کرنے کے لیے عقیقہ ہونا ضروری ہے؟

جواب کا متن:

عقیقہ کرنا مستحب ہے،  اور اس  کا مسنون وقت یہ ہے کہ پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرے،  اگر ساتویں دن عقیقہ نہ کرسکے تو چودھویں (14)  دن  ورنہ اکیسویں ( ۲۱) دن کرے۔لیکن اگر  کوئی شخص عقیقہ نہ کرے تو  اس  سے نہ وہ گناہ گار ہوگا اور نہ ہی اس سے دیگر احکام میں کوئی فرق آئے گا، لہذا جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ بھی عمرہ یا حج کا سفر کرسکتا ہے ،اس کا عمرہ و حج کرنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012200461
تاریخ اجراء :17-08-2019