حیدر آباد کا رہائشی کراچی میں نوکری کی وجہ سے چھ دن رہتا ہو اور ایک دن حیدرآباد واپس جاتا ہو، تو اس کا کیا حکم ہے؟

سوال کا متن:

ایک شخص حیدر آباد میں رہتا ہے اور کام کراچی میں کرتا ہے،  ایک دن کے لیے حیدر آباد جاتا ہے،  چھ دن کراچی میں کام کر کے کچھ دنوں کے بعد وہ پندرہ دن رہا کراچی میں،  اور پھر چلا گیا پھر دوبارہ آیا تو کیا وہ مقیم ہو گا کہ نہیں؟  یا مقیم کی نیت کرنا شرط ہے؟

جواب کا متن:

اگر ایک مرتبہ کراچی میں پندرہ دن اقامت کی نیت سے رہا تو  کراچی وطن اقامت بن گیا، اب جب تک کراچی میں اس کا کچھ بھی سامان موجود ہو، جب بھی کراچی آنا ہوگا تو مقیم ہوگا اورپوری نماز پڑھے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012201023
تاریخ اجراء :07-09-2019