سوال کا متن:
عاشورہ کی نویں اور دسویں کو کوئی قضا یا منت کا روزہ رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے یا نہیں ؟
جواب کا متن:
اگر کوئی شخص محرم الحرام کے روزہ کا ثواب حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ نو ، دس یا دس گیارہ کو نفل کی نیت سے روزے رکھے، محرم الحرام کی نویں اور دسویں تاریخ کو اگر کوئی شخص قضا یا منت کا روزے رکھے تو قضا یا منت کے روزے ادا ہوجائیں گے، (اس نیت سے روزہ رکھنے کی ممانعت نہیں ہے) لیکن اسے عاشوراء کے روزہ رکھنے کی فضیلت حاصل نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم