عشر نکالنے میں دسواں یا بیسواں حصے کی علت

سوال کا متن:

 عشر نکالنے میں دسواں یا بیسواں حصے کی علت صرف سیرابی ہی ہے یا اور کچھ بھی ہے ?

جواب کا متن:

عشری زمین میں عشر (دسواں) اور نصف عشر(بیسواں) واجب ہونے کا فرق زمین کے بارش کے پانی اور کنواں وغیرہ کے پانی سے سیراب کرنے کے فرق کی بنا پر ہے، یعنی زمین سیراب کرنے میں اگر محنت و مشقت اٹھانی پڑتی ہو یا پانی خریدنا پڑتا ہو تو ایسی صورت میں پورے عشر کی بجائے نصفِ  عشر لازم ہوتا ہے۔

حاشية رد المحتار على الدر المختار - (2 / 328):
" لأن العلة في العدول عن العشر إن نصفه في مستقى غرب ودالية هي زيادة الكلفة كما علمت". 
فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010201144
تاریخ اجراء :27-07-2019