جس موبائل میں گانے، ویڈیوز اور تصاویر ہوں اس کو جیب میں رکھ کر نماز ادا کرنا

سوال کا متن:

اگر میرے موبائل فون میں گانے ، ویڈیوز اور تصاویر ہیں اور میں اسے خاموش حالت میں اپنی جیب میں رکھتا ہوں,  کیا میری نماز قبول ہوگی؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ گانے سننا،  جان دار کی ویڈیوز دیکھنا اور رکھنا ناجائز عمل ہے۔ گانا سننے اور تصویر بنانے اور رکھنے پر سخت وعیدات وارد ہوئی ہیں، لہذا اس گناہ سے فوری طور پر سچے دل سے توبہ کرنا ضروری ہے، تاہم ایسے موبائل کے ساتھ نماز ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012201019
تاریخ اجراء :07-09-2019