جمعہ کے دن شوال کا روزہ

سوال کا متن:

بدھ کے دن سے شوال کے روزے  شروع کرے تو لگاتار رکھ سکتا ہے؟ کسی نے کہا کہ جمعہ کے دن نفلی روزہ نہیں رکھتے۔

جواب کا متن:

جی ہاں! لگاتار  رکھ سکتے ہیں،  جمعہ کے دن شوال کا  روزہ رکھنا منع نہیں ہے۔ نیز  جمعہ کے دن نفلی روزہ مطلقاً منع نہیں ہے۔  جمعہ کے دن کو خاص کرکے موجبِ  فضیلت سمجھ کر روزہ رکھنا مکروہ ہے۔ ( آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد 3۔450) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200451
تاریخ اجراء :28-06-2019