موبائل اسکرین پر اللہ کے نام یا مکہ مدینہ کی تصویر لگانا

سوال کا متن:

موبائل کی اسکرین پر بیت اللہ یامکہ مدینہ یا اللہ کے نام والی pic تصویر لگانا درست ہے؟

جواب کا متن:

موبائل کی اسکرین پر اللہ کے نام یا مدینہ ومکہ کی تصویر لگانا درست ہے ،اس شرط کے ساتھ کہ  اللہ کے نام کی بے ادبی نہ ہو،مثلاً موبائل پر اللہ کا نام نظر آرہاہواسے زمین پر رکھ دینا یاپاؤں کے نیچے آنا،یا اسی حالت میں بیت الخلا جانا وغیرہ۔ اور اگر بے ادبی کا احتمال ہو، (مثلاً: یہ معلوم ہو کہ بیت الخلا جانا ہوگا، اور موبائل باہر چھوڑنے کی کوئی صورت نہیں ہے) تو ڈسپلے پر ’’اللہ‘‘  کا نام یا آیت وغیرہ نہ لگائے۔ نیز اس pic میں جان دار کی کوئی تصویر نہ ہو ۔اس لیے کہ جان دار کی تصاویر بنانا یا کیمرہ  یا کسی اور آلہ کے ذریعہ سے محفوظ کرنا شرعاً جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200833
تاریخ اجراء :15-07-2019