توبہ کرتے وقت اللہ تعالیٰ سے وعدہ کرنے کی حیثیت

سوال کا متن:

اگر کسی نے توبہ کرتے ہوئے اس طرح سے اللہ تعالی سے وعدہ کیا کہ یا اللہ میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ میں اس گناہ  کو نہیں کروں گا، تو کیا یہ وعدہ،  قسم یا نذر شمار کیا جائے گا؟

جواب کا متن:

توبہ کرتے وقت جب انسان اس قسم کے جملے استعمال کرتا ہے تو اس سے مراد عزم کا اظہار ہوتا ہے،  اس سے اصطلاحی قسم یا نذر مراد نہیں ہوتی؛  لہذا اگر کوئی شخص یہ کہے:یا اللہ میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ میں اس گناہ  کو نہیں کروں گا اور اس سے اس گناہ کا ارتکاب ہو جائے تو اس کے اوپر کسی قسم کا کفارہ لازم نہیں ہو گا۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012201613
تاریخ اجراء :07-10-2019