فاسق کا مطلب

سوال کا متن:

فاسق کا کیا مطلب ہے؟ اور کون سا شخص فاسق کہلاتا ہے؟

جواب کا متن:

ہر وہ آدمی جو اطاعتِ خداوندی کو چھوڑ کر گناہ میں مبتلا ہو جائے اس کو ’’فاسق‘‘ کہتے ہیں، اگر کوئی شخص گناہِ کبیرہ کا مرتکب ہو تو ایسے شخص کو ’’فاسق‘‘ کہیں گے اور جو شخص  چھوٹے گناہوں پر اصرار کرے اور مستقل کرتا رہے تو ایسے آدمی کو بھی ’’فاسق‘‘  کہا جائے گا۔

الموسوعة الفقهية الكويتية (32/ 140):
"الفسق في اللغة: الخروج عن الطاعة، وعن الدين، وعن الاستقامة.
والفسق في الأصل خروج الشيء من الشيء على وجه الفساد، ومنه قولهم: فسق الرطب: إذا خرج عن قشره. وفي الاصطلاح قال الشوكاني: هو الخروج عن الطاعة وتجاوز الحد بالمعصية.
والفسق يقع بالقليل من الذنوب إذا كانت كبائر ، وبالكثير".
 فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012201462
تاریخ اجراء :02-10-2019