قادیانی کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

سوال کا متن:

میرے شوہر نے غلطی سے قادیانیوں کی مسجد میں قادیانیوں کے پیچھے نماز پڑھ لی جماعت سے۔ ہم لوگ کینیڈا میں رہتے ہیں، اور ہم نارمل مسجد سمجھ کر وہیں پڑھنے گئے اور نماز پڑھ کر نکلے تو پتا چلا کہ قادیانیوں کی مسجد ہے، اور ان کی نماز کا انداز بالکل ہماری نماز جیسا تھا۔ ایسے میں کیا حکم ہے؟ اس غلطی کا کوئی کفارہ ہوگا کیا؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر نے جب غلطی سے قادیانیوں کی مسجد میں قادیانیوں کے پیچھے جماعت سے نماز پڑھی اور بعد میں پتا چلا کہ یہ قادیانیوں کی مسجد ہے تو مذکورہ صورت میں سائلہ کے شوہر پر اس نماز کا اعادہ لازم ہے؛ کیوں کہ قادیانی کافر اور مرتد  ہیں اور کسی کافر کے پیچھے پڑھی گئی نماز ادا نہیں ہوتی،  نیز اس غلطی پر کفارہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012200849
تاریخ اجراء :01-09-2019