مرحوم کے علاج ومعالجہ پر خرچ ہونے والی رقم ان کے ترکہ سے منہا کرنا

سوال کا متن:

میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، میں نے ایک لاکھ پچاس ہزار (۱۵۰۰۰۰ ) روپے ان سے گاڑی لینے کے لیے لیے تھے، بعد میں  ان کا آپریشن میں نے کرایا تھا  جس میں میرے تیس ہزار روپے خرچ ہوئے تھے، سوال یہ ہے کہ والد صاحب کا جو مجھ پر ایک لاکھ قرضہ تھا، میں اس میں سے آپریشن کی مد میں خرچ کیے گئے تیس ہزار روپے منہا کرسکتا ہوں؟

جواب کا متن:

اگرقرض کی صراحت یا واپسی کے معاہدے کے بغیر  آپ نے والد صاحب کے آپریشن پر تیس ہزار روپے خرچ کیے ہیں تو وہ آپ کی طرف سے ان پر احسان تھا۔ اس صورت میں اب آپ مذکورہ تیس ہزار کو ان کے ترکہ سے منہا نہیں کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200118
تاریخ اجراء :12-04-2019