اولاد اور گاڑی کی دعا کرنا

سوال کا متن:

مجھے اللہ کے فضل اور کرم سے اولاد اور گاڑی کی چا ہت ہے. کیا میں اللہ تعالیٰ سے اولاد اور گاڑی بول کر دعا کر سکتا ہوں؟ حال آں کہ گاڑی کے لیے خاطرخواہ رقم بھی موجود نہیں ہے،  لیکن یہ یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادر ہے اور عنایت فرما نے والا ہے.

جواب کا متن:

اولاد اور سواری (جس میں گاڑی بھی شامل ہے) اللہ کی نعمت ہے، اولاد کی دعا مانگنا انبیاءِ کرام علیہم السلام سے بھی ثابت ہے، اور قرآنِ مجید میں اس کا ذکر ہے، اور سواری کو اللہ پاک نے اپنی نعمتوں میں سے شمار فرمایا ہے، اور سواری پر سوار ہوکر شکرانے کے لیے ادا کیے جانے والے کلمات بھی خود سکھائے ہیں، بہر حال ان کی دعا مانگنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144105201017
تاریخ اجراء :23-01-2020