کیا سنت پڑھ کر وضو ٹوٹ جانے سے سنت دہرانی ہو گی؟

سوال کا متن:

 زید نے فجر کی سنت ادا کی اور اسکے بعد وضو ختم ہو گیا   کیا زید کو دوبارہ سنت ادا کرنی ہونگی?

جواب کا متن:

اگر زید نے با وضو  ہو کر  سنت ادا کر لی، اس کے بعد وضو ٹوٹ گیا تو اس سے سنت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور سنت کو دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہ ہو گی، بس اس کے بعد فرض ادا کر لے۔

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144105200804
تاریخ اجراء :19-01-2020