کاشید معراج نام رکھنا

سوال کا متن:

’’کاشید معراج‘‘  نام کے معنی کیا ہیں؟

جواب کا متن:

تلاش کے باوجود ’’ کاشید‘‘  کا معنی عربی، اردو، فارسی  کسی زبان کی لغت میں نہ مل سکا، لہذا یہ نام نا رکھیں، تا وقتیکہ معنی معلوم ہو جائے۔

معراج کا مطلب سیڑھی کے ہیں، مجازاً  بلندی کے معنی میں بھی مستعمل ہے،  معراج نام رکھنے  کی اجازت ہے، تاہم  معراج الدین نام رکھنا بہتر ہوگا۔ 

معجم الرائد میں ہے :

"معراج  - جمع، معاريج - (اسم) 1- معراج : ما عرج به النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الإسراء 2- معراج : سلم ومصعد 3- معراج : مكان يصعد إليه". فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144106200106
تاریخ اجراء :29-01-2020