1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. ممنوعات و مباحات
  3. ادعیہ / اذکار
  4. تلاوت

کرسی پر بیٹھے ہوئے شخص کے برابر میں زمین پر بیٹھ کر تلاوت کرنے کا حکم

سوال

مسجد میں بیماری کی وجہ سے کرسی پر بیٹھنے والے شخص کے سامنے نیچے بیٹھ کر تلاوت کر نا کیسا ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص پہلے سے کرسی پر بیٹھ کر نماز یا تلاوت میں مشغول ہو تو دوسرے شخص کو اس کے بالکل برابر میں آکر زمین پر بیٹھ کر تلاوت نہیں کرنی چاہیے، بلکہ کچھ فاصلہ سے بیٹھنا چاہیے، لیکن اگر کوئی شخص نادانی میں آکر اس کے برابر میں زمین پر بیٹھ کر تلاوت کرنے لگے تو اگر کرسی والے شخص کو کوئی عذر مانع نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ بھی قرآنِ کریم کے ادب میں نیچے اتر  آئے۔

 یہ ساری تفصیل اس صورت میں ہے جب کہ زمین پر بیٹھ کر قرآن پڑھنے  والا قرآن کا نسخہ ہاتھ میں لے کر تلاوت کر رہا ہو، لیکن اگر  زمین پر بیٹھ کر تلاوت کرنے والا مصحف  کے بغیر زبانی تلاوت کر رہا ہو اور دوسرا شخص کرسی پر بیٹھاہو تو اس میں شرعاً  کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144106200410
تاریخ اجراء :06-02-2020

PDF ڈاؤن لوڈ