جنابت کی حالت میں تلاوت و ذکر اذکار کا حکم

سوال کا متن:

اگر  غسل فرض ہوجائے تو جنابت کی حالت میں  وضو کر کے موبائل فون پر قرآن پڑھ سکتے ہیں اور کیا زبان سے ذکر اللہ کر سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

جنابت کی حالت میں جب تک غسل نہ کرلیا جائے تلاوتِ کلام مجید ( قرآن مجید سے، یا موبائل سے یا زبانی)  کرنے اجازت نہیں، قرآنِ مجید کے علاوہ ذکر و اَذکار کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144106200425
تاریخ اجراء :06-02-2020