قرض کی ادائیگی میں آسانی کے لیے اعمال

سوال کا متن:

 قرض سے فوری نجات کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتا دیں۔

جواب کا متن:

قرض کی ادائیگی کے لیے درج ذیل چند باتوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ ان کی برکت سے اللہ تعالی قرض کے بوجھ سے خلاصی عطا فرمائیں گے:

(1) سب سے پہلے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔

(2) نمازو روزے کی پابندی کریں۔

(3) زکاۃ واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔

(4) سود سے دور رہیں۔

(5)روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔

(6) یہ دعا روزانہ 21 بار پڑھیں :"اَللّٰهُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ".

(7) ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:"اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ".

(۷) دورد شریف صبح وشام ۲۱-۲۱ مرتبہ پڑھاکریں۔ اور اسی طرح سورۃ الشوریٰ کے دوسرے رُکوع کی آخری آیت:{اَللهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه ...}الخ“ (۲۵واں پارہ، سورۃ الشوریٰ آیت نمبر: 19 مکمل آیت) اسی (80)مرتبہ فجر کے بعد پڑھا کریں، اگر داڑھی منڈاتے یا کتراتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144106200363
تاریخ اجراء :05-02-2020