مرد کا گواہوں کی موجودگی میں یہ کہنا کہ ’’ہم نے اپنے مہر کو 100000 کر دیا ہے‘‘

سوال کا متن:

اگر کوئی دو مرد اور دو خواتین کے سامنے یہ کہے کہ ہم نے اپنے مہر کو 100000 کر دیا ہے تو کیا نکاح پر اس کا کوئی اثر پڑتا ہے؟

جواب کا متن:

اگر کوئی مرد دو مردوں اور دو خواتین کے سامنے یہ کہے کہ ہم نے اپنے مہر کو ایک لاکھ (۱۰۰۰۰۰) روپے کردیا ہے تو  اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم اگر وہ شادی شدہ ہے اور اس کا مقصد  نکاح کے وقت طے شدہ مہر پر اضافہ کرنا ہے تو  مہر میں یہ اضافہ معتبر ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144106200727
تاریخ اجراء :13-02-2020