فوت شدہ وتر کی تعداد یاد نہیں

سوال کا متن:

اگر وتر کی نماز یاد نہ ہو کہ کتنی قضا ہوئی ہیں تو  اس کے پڑھنے کی کیا ترتیب ہوگی؟

جواب کا متن:

غالب گمان سے فوت شدہ وتر نمازوں کی تعداد کا اندازا  لگالے اور اس حساب سے ادا کرتا رہے، اور اندازے  سے جو حساب لگایا گیا ہے، اس سے کم ادا نہ کرے، بلکہ زیادہ ادا کرنے کی کوشش کرے۔ 

حاشية على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (1 / 290):
"من لايدري كمية الفوائت يعمل بأكبر رأيه فإن لم يكن له رأي يقض حتى يتيقن أنه لم يبق عليه شيء". 
فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144106200735
تاریخ اجراء :13-02-2020