ڈاکٹر اسرار احمد صاحب مرحوم کی تفسیر سے استفادہ

سوال کا متن:

ڈاکٹر اسرار احمد کی تفسیر مستند ہے؟ اس سے تفسیر پڑھ سکتے ہیں؟

 

جواب کا متن:

ہمارے علماء کی رائے کے مطابق ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے بعض افکار اور طرزِ فکر سے اختلاف کے ساتھ ان کی تحریرات سے استفادہ کی گنجائش اگرچہ ہے، لیکن عوام یا دینی علوم سے نا واقف افراد ڈاکٹر صاحب مرحوم کے صحیح اور قابلِ اشکال افکار کے درمیان تمییز و فرق کرنے کی صلاحیت چوں کہ نہیں رکھتے ہیں؛ لہذا عوام اور نا پختہ افراد کے لیے ڈاکٹر صاحب اور ان کی فکر کے حاملین کے دروس میں شرکت اور لٹریچر و تفسیر سے استفادہ کو مفید و مناسب نہیں سمجھتے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144103200643
تاریخ اجراء :24-11-2019