کیا بچے کا نام ”محمد“ رکھ کر اس کو ڈانٹنا اور برا بھلا کہنا بے ادبی ہوگی؟

سوال کا متن:

صرف ’’محمد‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟کیوں کہ اس کو  ڈانٹا یا برا بھلا وغیرہ وغیرہ کہا جاتا ہے ؟

جواب کا متن:

’’محمد‘‘  نام رکھنا جائز،  بلکہ باعثِ برکت وفضیلت ہے،  باقی  ”محمد“ نام والے بچے کو تنبیہ کی غرض سے ڈاٹنے وغیرہ سے یا برا بھلا کہنے سے آپ ﷺ کی بے ادبی لازم نہیں آئے گی، بلکہ اس سے مراد وہی بچہ ہوگا جس کا یہ نام رکھا گیا ہے۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ بچے کو تنبیہ کرتے ہوئے بھی تہذیب اور اسلامی آداب وتعلیمات کی رعایت ضروری ہے، نام بگاڑنا یا گالم گلوچ یا غیر شائستہ گفتار ویسے بھی شرعاً منع ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

محمد نام رکھنے کا حکم اور اس کی فضیلت

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144104200405
تاریخ اجراء :10-12-2019