ایامِ بیض اگر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو آجائیں

سوال کا متن:

اگر ایامِ بیض جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو آجائیں تو اس صورت میں ماہانہ تین روزے رکھنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ ایامِ بیض (چاند کی 13، 14 اور 15 تاریخ) کے روزے رکھنا مستحب ہیں اور اس میں ہفتے کے تمام دن برابر ہیں، چاہے کسی بھی دنوں میں ایامِ بیض آجائیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن ایامِ بیض ہوں تو ان دنوں میں روزہ رکھنا بھی مستحب ہی ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144104200479
تاریخ اجراء :12-12-2019