خواب میں ایک دوست اور دشمن کو صلح کے لیے ویران جگہ پر دیکھنا

سوال کا متن:

میں نے خواب میں دیکھاکہ میں اورمیرادوست اپنے دشمن سے صلح کی بات کرنے کے لیے ایک کھلی اور ویران جگہ پر کھڑےہیں اور ایک طرف میں اور دوسری طرف ہمارا دشمن ہے، اور درمیان میں گیلی مٹی میں دبے ہوئے کالے رنگ میں سانپ کے کچھ بچے ہیں، اور دشمن مجھے ان کو پھلانگ کر اپنی طرف آنے کاکہتاہے اور میں جب پھلانگنے لگتاہوں تو وہ سانپ کے بچے حرکت کرنا شروع کردیتے ہیں اور جب میں پیچھے ہوتاہوں تووہ پھر رک جاتے ہیں ۔اور میری آ نکھ کھل جاتی ہے۔خواب اذانِ فجر کے وقت آیاہے۔ مجھےاس خواب کی تعبیر بتادیں!

جواب کا متن:

کھلی اور ویران جگہ کی تعبیر تو راہِ مستقیم سے ہٹنا ہے۔ اور دشمن آپ کا بدخواہ ہے، ان سے محتاط رہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144104200358
تاریخ اجراء :09-12-2019