مطلقہ دوسری جگہ نکاح کرلے تو بیٹی کی پرورش کا حق کس کو ہوگا؟

سوال کا متن:

اگر طلاق یافتہ عورت دوبارہ نکاح کرلیتی ہے تو بیٹی کس کی تحویل میں رہے گی؟

جواب کا متن:

پرورش کنندہ ماں ہو یا اس کی کوئی عزیزہ یاکوئی مرد ہو، لازم ہے کہ وہ بچے کے غیر ذی رحم محرم سے نکاح نہ کرلے یا ایسے شخص کے نکاح میں نہ ہو۔ ورنہ پرورش کا حق نانی اور پھر  پرنانی کا ہے۔ پھر دادی اور پھر پردادی کا ہے۔

لہٰذا اگر طلاق یافتہ عورت نے بیٹی کے کسی غیر ذی رحم محرم رشتہ دار سے نکاح کیا ہے تو اس بچی کی پرورش کا استحقاق مذکورہ ترتیب کے مطابق ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144104200095
تاریخ اجراء :01-12-2019