خواب میں چاند کو مختلف حالتوں میں اور تباہ ہوتے دیکھنا

سوال کا متن:

میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے پہلی کا چاند نظر آیا ہے،  پھر میں سب کو کہتا ہوں کہ وہ دیکھو چاند نظر آرہا ہے، پھر میں چاند کے پیچھے گاڑی دوڑاتا ہوں، پھر میں دیکھتا ہوں کہ چاند 12 سے 13 تاریخ کا ہوگیا ہے، پھر میں دیکھتا ہوں کہ چاند گول گول گھوم رہا ہے، پھر چاند اچانک سے زمین پر گرتا ہے اور تباہ ہوجاتا ہے، پھر میں چاند کی راکھ کو ہاتھ میں لیتا ہوں اور دوسرا چاند لینے آسمان پر جاتا ہوں۔ خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں۔ 

جواب کا متن:

اگر والدہ زندہ ہیں تو ان کے علاج پر توجہ دیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144104200535
تاریخ اجراء :13-12-2019