سورج گرہن خواب میں دیکھنے کی تعبیر

سوال کا متن:

 میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کہیں شادی میں ہوں اور دن میں ہے وہ شادی، پھر میں نے دیکھا کہ اچانک اندھیرا ہوجاتا ہے جیسے رات میں ہوتا ہے پھر تھوڑی دیر میں پھر روشنی ہوجاتی ہے، پھر میں سب سے کہتی ہوں کہ ابھی سورج گرہن ہوا تھا، وہاں میرے علاوہ کسی کو سورج گرہن نظر نہیں آیا۔

جواب کا متن:

اگر والد صاحب زندہ ہیں تو علاج معالجے پر توجہ کی جائے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ آپ کے علاوہ ان کا کوئی خیال نہیں رکھ رہا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144104200758
تاریخ اجراء :21-12-2019