بنا داڑھی والے کے پیچھے نماز کا حکم

سوال کا متن:

بنا ڈ اڑھی والے شخص کے پیچھے نماز پڑھی جائے تو کیا وہ واجب اعادہ ہوگی؟

جواب کا متن:

ایک مشت داڑھی رکھنا شرعاًواجب ہے اور اس سے کم کرانا یا منڈانا ناجائز اور گناہ ہے، جو شخص داڑھی منڈاتا یا ایک مشت سے کم کراتا ہو وہ فاسق ہے اور فاسق کی امامت مکروہ ہے ،البتہ اگر  نماز پڑھالے تو شرعاً اعادہ واجب نہیں۔

حاشية رد المحتار على الدر المختار (1/ 559):
"قال: فكره لهم التقدم، ويكره الاقتداء بهم تنزيهاً، فإن أمكن الصلاة خلف غيرهم فهو أفضل، وإلا فالاقتداء أولى من الانفراد". 
 فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144107200412
تاریخ اجراء :06-03-2020