ملازمہ کو زکاۃ دینا

سوال کا متن:

کیا ہم اپنی ماسی (گھریلو ملازمہ) کو زکاۃ دے سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

اگر آپ کے گھر کام کرنے والی عورت  مستحقِ زکات ہیں یعنی وہ نہ بنی ہاشم (سید وں یا عباسیوں وغیرہ) میں سے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے مساوی نقدی یا اس مالیت کے برابر ضرورت سے زائد سامان موجود ہے تو  اس صورت میں ان کو زکات دی جا سکتی ہے۔ ملحوظ رہے کہ زکات کی ادائیگی  صرف مسلمان مستحقین کو دی جاسکتی ہے ، غیر مسلم کو  زکاۃ دینا درست نہیں، نیز  زکاۃ کی رقم تنخواہ  کی مد میں یاکسی کام کی اجرت کے طور پر دینے سے زکاۃ ادا نہ ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144108200222
تاریخ اجراء :28-03-2020