موجودہ وبائی صورتِ حال میں گھر میں جماعت سے نماز میں صف بندی

سوال کا متن:

ہم لوگ کینڈا  میں کرونا وائرس کی وجہ سے گھر میں نماز کی ادائیگی با جماعت کر رہے ہیں،  جگہ کی کمی وجہ سے امام اور مردوں کی صف صحیح بن جاتی ہیں، مگر تیسری صف جس میں 2 خواتین ہوتی ہیں، اس میں فاصلہ 2 بالشت ہوتا ہے تو  کیا جماعت ہوجائے گی؟ 

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں جس کمرے میں نماز ادا کی جا رہی ہے، اس کا دروازہ کھلا رکھ کر خواتین کی صف کمرے  سے باہر  بنا لی جائے۔ اور اگر افراد زیادہ ہونے کی وجہ سے اس گھر میں جگہ نہ ہو  تو دو جماعتیں بھی کرسکتے ہیں، جماعتِ ثانیہ اس مسجد میں مکروہ ہے جہاں پنج وقتہ نماز کے لیے امام و مؤذن مقرر ہوں اور وہاں کے کچھ مخصوص نمازی ہوں۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144108200346
تاریخ اجراء :31-03-2020