تصویر والی شرٹ میں نماز کا حکم

سوال کا متن:

بعض لوگ ایسی شرٹ پہنتے ہیں جس میں گھوڑے نما تصویر ہوتی ہے، لیکن اس کی شکل نمایاں نہیں ہوتی،  ایسی تصویر کےساتھ نماز پڑھی تو نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب کا متن:

اگر شرٹ پر کسی جان دار کی تصویر ہو تو ایسے کپڑے میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، البتہ  اگر وہ تصویر مٹادی جائے یا چھپالی جائے یا اس کا چہرہ مکمل کاٹ دیا جائے یا  تصویر بہت چھوٹی ہو کہ (اگر اسے زمین پر رکھ کر کھڑے ہونے والا دیکھے تو) سمجھ نہ آتی ہو  یا اس پر سیاہی مل دی جائے تو  پھر نماز میں کراہت نہیں ہوگی، لیکن صرف آنکھیں مٹانے سے وہ تصویر کے حکم سے نہیں نکلے گی۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144107201228
تاریخ اجراء :24-03-2020