سوال کا متن:
مجھے آسٹریلین طوطے پالنے کا بہت شوق ہے، میرے پاس کچھ طوطے ہیں، ان کا کھانا پینا وقت پر دیتا ہوں، کیا اس طرح پرندے پالنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب کا متن:
طوطا یا اسی طرح دیگر پرندے پالنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ ان کی بھر پور دیکھ بھال (خوراک وغیرہ اور بیمار ہونے کی صورت میں علاج معالجہ) کا بندوبست کیا جائے، خود پرندوں کو یا ان سے گردوپیش کے دیگر افراد کو کسی قسم کی اذیت نہ ہو۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے چھوٹے بھائی سے پرندہ پالنا ثابت ہے، بعد ازاں وہ مرگیا تو وہ افسردہ رہتے تھے، بنا بریں آں حضرت ﷺ ان سے اس حوالے سے دل لگی بھی فرماتے تھے۔ فقط واللہ اعلم