اونٹ کی ہڈی گھر میں رکھنا

سوال کا متن:

اونٹ کی ہڈی  گھر میں رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

 بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اونٹ کی ہڈی گھر میں رکھنا جادو سے حفاظت کا ذریعہ ہے، یہ بے بنیاد بات ہے، رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح و شام کے جو اذکار سکھلائے ہیں، ان کا اہتمام کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144106201183
تاریخ اجراء :22-02-2020