شیخ الحدیث کسے کہتے ہیں؟

سوال کا متن:

’’شیخ الحدیث‘‘  کسے کہتے ہیں؟

جواب کا متن:

لغوی اعتبار سے’’ شیخ الحدیث‘‘ حدیث پڑھانے والے کو کہا جاتا ہے، لیکن اگر کسی کے ہاں کوئی خاص اصطلاح بن جائے تو  اسے ذکر کرتے وقت وہی اصطلاح مراد ہوتی ہے،  ہمارے ہاں شیخ الحدیث کا لفظ جب ذکر کیا جاتا ہے تو اس سے مراد "حدیث کی سب سے معروف کتاب ’’صحیح البخاری‘‘  پڑھانے والا ہوتا ہے ۔اور یہ اصطلاح حضرت مولانا محمد زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ کے دور میں شروع ہوئی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:(آپ بیتی نمبر ۲ :۱۰۰،ط: معہد الخلیل الاسلامی کراچی) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144107200042
تاریخ اجراء :25-02-2020