شیعہ کی نماز جنازہ پڑھنے اور شیعہ کو سنی مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے کا حکم

سوال کا متن:

کیا شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا جائز ہے؟ اور اہلِ سنت والجماعت کے قبرستان میں دفنانا جائز ہے؟

جواب کا متن:

جو شیعہ کفریہ عقائد رکھتاہو (مثلاً: قرآن میں تحریف ہونا، حضرت علی رضی اللہ عنہ کو نبی یا خدا ماننا، امامت کو نبوت سے اٖفضل ماننا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانا، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کا انکار کرنا وغیرہ)، اس کی نمازِ جنازہ پڑھنایا پڑھانا  سنی  مسلمان کے لیے حرام ہے، اسی طرح کفریہ عقائد رکھنے والے شیعہ کو سنی مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا بھی جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144106200878
تاریخ اجراء :16-02-2020