بکرا ذبح کرکے اس کا گوشت پرندوں کو کھلانا

سوال کا متن:

بکرا حلال کر کے اس کا گوشت چیل اور کوے کو کھلانا جائز ہے?

جواب کا متن:

بکرا ذبح کرکے اس کا گوشت پرندوں کو کھلانا جائز ہے، لیکن اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے کہ اس کا گوشت غریب، نادار اور ضرورت مند  انسانوں کو کھلایا جائے، اس میں زیادہ ثواب ہے، البتہ جو چربی کھانے کے قابل نہ ہو، یا انتڑیاں اور چھیچھڑے وغیرہ پرندوں کو کھلادی جائیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144107200265
تاریخ اجراء :03-03-2020