بھتیجے کی بیوہ، بھابھی کی بیٹی، سوتیلی ماں کی سابق شوہر سے بیٹی سے نکاح کا حکم

سوال کا متن:

1.کیا  چچا اپنے بھتیجے کی بیوہ سے نکاح کر سکتا ہے؟

2 ۔ کیاحقیقی بھائی اپنے بھائی کی  بیوی کی بیٹی (جو کہ شوہر اول سےہے) سے نکاح کرسکتا ہے؟

3۔ کیا حقیقی بیٹا اپنی سوتیلی ماں کی بیٹی(جوکہ شوہر اول سے ہے) نکاح کرسکتا ہے؟

جواب کا متن:

1۔2۔3۔ بصورتِ مسئولہ مذکورہ تینوں رشتوں سے نکاح کی شرعاً اجازت ہے، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144107200385
تاریخ اجراء :05-03-2020