سوال کا متن:
کیا جمعہ کے دن روزہ رکھا جاسکتا ہے?
جواب کا متن:
جمعہ کے دن نفلی روزہ مطلقاً منع نہیں ہے۔ جمعہ کے دن کو خاص کرکے موجبِ فضیلت سمجھ کر روزہ رکھنا یا اس کا التزام کرنا مکروہ ہے۔ (مستفاد از آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد 3۔450) فقط واللہ اعلم