موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے کھانے کی چیز اس کے سائیڈ جیب پر رکھنا

سوال کا متن:

جو لوگ عموماً  آفس یا اپنے کام پر بائیک پر جاتے ہیں تو بائیک کی سائڈ پاکٹ میں سالن، روٹی یا چاول وغیرہ رکھتے ہیں اور باربار اس پر پاؤں بھی لگتا ہے تو آیا اس طرح رکھنا رزق کی بے حرمتی میں تو نہیں آئے گا؟

جواب کا متن:

صورتِ  مسئولہ میں بہتر تو یہی ہے کہ کھانے کی چیز بائک پر جاتے ہوئے آگے ہینڈل  سے لٹکالیں یا ٹنکی وغیرہ پر رکھ  دیں؛ تاکہ رزق کی قدر وعظمت ہو، اگر کسی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو اور کھانے کی چیز کسی برتن یا تھیلی وغیرہ  کے اندر ہو تو ان کو سائٹ جیب میں رکھ لینے کی بھی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144105200037
تاریخ اجراء :29-12-2019