دو مرتبہ طلاق دی، نیز چھوڑدی کہا

سوال کا متن:

ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی دو مرتبہ،  ساتھ  ساتھ  اس نے  کئی  مرتبہ یہ کہا کہ چھوڑدی , اب کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

بصورتِ  مسئولہ دو مرتبہ بیوی کے لیے طلاق   کا لفظ استعمال کرنے  سے دو طلاقیں واقع ہوگئیں۔

باقی چھوڑدی کا لفظ  کس چیز  کے لیے بولا ہے ؟ سوال میں اس کی وضاحت نہیں کی گئی،  مناسب ہوگا کہ مذکورہ شخص کا پورا جملہ بعینہ نقل کرکے اس کا حکم معلوم کرلیا جائے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144106201094
تاریخ اجراء :20-02-2020