قرآنِ کریم کی فیس لینا

سوال کا متن:

کیا قرآنِ پاک پڑھانے والا ماہانہ فیس کا تعین کرکے پڑھاسکتا ہے یا جو ہدیہ دے وہ قبول کرلینا چاہیے؟

جواب کا متن:

قرآنِ کریم پڑھانے پر تنخواہ / فیس یا ہدیہ لینا جائز ہے، تاہم اس سلسلے میں قرآنِ کریم اور اہلِ قرآن کی عزت و توقیر کو برقرار رکھا جائے۔ فقط و اللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

ٹیوشن پڑھانا

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144112200536
تاریخ اجراء :28-07-2020