1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. عبادات
  3. روزہ
  4. روزہ توڑنے والی اشیاء

روزے کی حالت میں دانت میں بھرائی (فلنگ)

سوال

 کیا روزے کی حالت میں دانت میں بھرائی (فلنگ) کرا سکتے ہیں؟

جواب

روزے  کی حالت میں دانت میں بھرائی (فلنگ)  کرانے سے روزہ تو نہیں ٹوٹے گا، لیکن اگر اس فلنگ کے اجزا یا اس دوران دوا استعمال کی گئی اور اس کے اجزا  حلق میں چلے گئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، لہذا شدید ضرورت نہ ہو تو روزے میں اس سے اجتناب کریں۔ فقط واللہ اعلم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144109201504
تاریخ اجراء :07-05-2020

PDF ڈاؤن لوڈ