قسم کے الفاظ ادا کیے بغیر یہ کہنے ’’اگر تم نے فلاں کام کیا تو میں تم سے بات نہیں کروں گا‘‘ کا حکم

سوال کا متن:

قسم کے الفاظ ادا کیے بغیر یہ کہا کہ ’’اگر تم نے فلاں کام کیا تو میں تم سے بات نہیں کروں گا‘‘، لیکن قسم کے الفاظ نہ کہے ہوں تو اس طرح کہنے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

قسم کے (صریح یا عرفی، کسی بھی طرح کے) الفاظ ادا کیے بغیر  سوال میں مذکورہ الفاظ  کہنے سے قسم منعقد نہیں ہوگی، اگر مخاطب کے فلاں کام کرنے کے باوجود  بات کرلے تو کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں آئے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144109200666
تاریخ اجراء :29-04-2020