روزے کے دوران حیض آنے کی صورت میں دن کے بقیہ وقت میں حائضہ کے لیے کھانے پینے کا حکم

سوال کا متن:

روزے  کی حالت میں اگر ظہر کےبعد حیض آجائے تو عورت کے لیے اس کے بعد کھانا پینا جائز ہے؟

جواب کا متن:

عورت کو اگر روزے کی حالت میں حیض آجائے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس روزے کی قضا لازم ہوگی۔

دن میں جس وقت بھی حیض آجائے اس وقت سے لے کر مغرب تک اس عورت پر کھانے پینے کی کوئی پابندی نہیں؛ کیوں کہ حائضہ عورت کے لیے رمضان میں دن کے اوقات میں کھانا پینا مطلقاً جائز ہے، بعض فقہاء نے لکھا ہے کہ روزے کے دوران حیض آجائے تو عورت کو ضرور کچھ کھا، پی لینا چاہیے، کیوں کہ اس حالت میں عورت کے لیے روزہ رکھنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144109202870
تاریخ اجراء :19-05-2020