سوال کا متن:
’’خمس من الفواسق...‘‘ آج کل کیا حکم ہے؟
جواب کا متن:
سانپ، چتکبرا کوا، چوہا، کاٹنے والا کتا اور چیل ان پانچ جانوروں کو حدیث میں ’’فواسق‘‘ سے تعبیر کیا ہے اور ان جانوروں کو حل (حدودِ حرم سے باہر) اور حرم میں مارنا جائز ہے، یہ جانور چوں کہ ایذا اور تکلیف پہنچانے والے ہیں، اس لیے ایسے مؤذی جانوروں کو مارنا جائز ہے۔ یہ حکم پہلے کی طرح آج بھی معمول بہ ہے۔
صحيح مسلم (2/ 856):
’’ عن عائشة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: "خمس فواسق، يقتلن في الحل والحرم: الحية، والغراب الأبقع، والفأرة، والكلب العقور، والحديا‘‘. فقط والله أعلم