بانڈ خریدنا اور اس کا انعام وصول کرنا

سوال کا متن:

دو سو روپے والے بانڈ  اوپر پیسوں میں خریدے ہیں تو  کیا یہ صحیح ہے؟ بانڈ سے جو انعامی رقم ملتی ہے وہ جائز ہے؟

جواب کا متن:

’’بانڈ‘‘  خریدنا جائز نہیں ہے۔

تاہم اگر کسی نے لاعلمی میں  خرید لیا ہو تو اس کے لیے صرف اس   کی اصل رقم سے استفادہ کرنا  جائز ہو گا، نیز اس کی جو انعامی رقم نکلتی ہے وہ بھی نا جائز اور حرام ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144104200999
تاریخ اجراء :26-12-2019