جماعت کے ساتھ صلاة التسبیح ادا کرنے کا حکم

سوال کا متن:

نمازِ  تسبیح  کی جماعت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ مردوں و عورتوں دونوں کی جماعت کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

صلاۃ التسبیح نفل نماز ہے، جس کا با جماعت ادا کرنا ثابت نہیں، اور نوافل کی نماز باجماعت پڑھنے کے حوالے سے ضابطہ یہ ہے کہ اگر تداعی کے ساتھ ہو تو مکروہِ تحریمی ہے، یعنی کم از کم چار افراد کی جماعت ہو یا اعلانیہ جماعت کی جائے؛ لہذا صلاۃ  التسبیح کی جماعت کی نہ مردوں کو اجازت ہے، اور نہ ہی خواتین کو، مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

 

عورتوں کا صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ پڑھنا

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144109202994
تاریخ اجراء :20-05-2020