دس سال سے کم عمر کی امامت

سوال کا متن:

کیا دس سال سے کم عمر بچے کی امامت درست ہے؟

جواب کا متن:

بالغ مقتدیوں کے حق میں دس سال سے کم عمر بچے کی امامت درست نہیں، کیوں کہ امام کے لیے بالغ ہونا شرط ہے۔ البتہ اگر اس کے پیچھے چھوٹے بچے ہی نماز ادا کریں تو درست ہے۔ فقط و اللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144109202880
تاریخ اجراء :19-05-2020