لڑکے اور لڑکی کی دوستی کا حکم

سوال کا متن:

کیا لڑکے اور لڑکی کی دوستی جائز ہے، وہ چہرا بھی نا دیکھیں ایک دوسرے کا، مطلب مکمل پردہ ہو اور فضول قسم کی گفتگو سے بھی پرہیز ہو اور دونوں کلاس فیلو ہوں یونیورسٹی میں اور ایک دوسرے کو بہن بھائی سمجھتے ہوں؟

جواب کا متن:

نامحرم مرد و عورت کا کسی بھی قسم کا دوستانہ تعلق حرام اور ناجائز ہے، شریعت نے صرف زنا سے منع نہیں کیا، بلکہ دواعی زنا سے بھی منع فرمایا ہے،  اجنبی لڑکی اور لڑکے کا ایک دوسرے کو بھائی بہن سمجھنا فضول اور شیطانی خیال ہے، نیز مخلوط تعلیمی ماحول میں رہ کر تعلیم حاصل کرنا  ناجائز ہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتوی ملاحظہ کیجیے:

مخلوط تعلیم گاہ میں پڑھنے کا حکم

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144110200381
تاریخ اجراء :29-05-2020