عشاء کی نماز کے بعد چار رکعت پڑھنے پر لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ملنے والی فضیلت کی حقیقت

سوال کا متن:

عشاء کی نماز کے بعد  چار رکعتیں ایک ہی سلام سے پڑھنے پر لیلۃ القدر میں عبادت کرنے کا ثواب ملتا ہے، کیایہ ثابت ہے؟ اور یہ وتر سے پہلے پڑھیں یا بعد میں یا دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں؟ اور دو دو رکعت کر کے پڑھ سکتے ہیں کیا؟

جواب کا متن:

تلاش کے باوجود ایسی کوئی روایت ہمیں نہیں ملی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144110200900
تاریخ اجراء :06-06-2020