مردوں کا چار مہینے تبلیغ میں لگانا

سوال کا متن:

 کیا مردوں کو چار ماہ جماعت میں جانا درست ہے؟

جواب کا متن:

مردوں کا  تبلیغ میں چار ماہ لگانا   اپنی اصلاح اور دین کی دعوت کے احساس کے اجاگر کرنے میں بہت مفید ہے، اور تبلیغ کے نظم کی باگ ڈور ابتدا سے ہی اہلِ حق اہلِ علم کے ہاتھ میں ہے، اس لیے بلاشبہ تبلیغ میں چار ماہ لگانا درست ہے۔ 

البتہ افراد اور نجی احوال کے اعتبار سے نوعیت مختلف ہوسکتی ہے، اس لیے جس شخص نے طویل مدت کے لیے اصلاح یا تبلیغ کی غرض نکلنا ہو اسے چاہیے کہ معتبر و متدین اہلِ فتویٰ سے معلوم کرکے خروج کرے۔ دعوت و تبلیغ میں وقت لگانے کے ساتھ ساتھ  علماءِ کرام و مفتیان عظام سے جوڑ رکھنا چاہیے، اور  درپیش مسائل میں ان سے رجوع کرتے رہنا چاہیے اور گھر والوں اور دیگر متعلقین کے حقوق کا خیال رکھ کر نکلنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144202200612
تاریخ اجراء :02-10-2020